ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سیکورٹی کے ادارے نے بتایا ہے کہ صرف ایک مِس کال سے بھی آپ کا موبائل فون ہیک ہوسکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال الجزیرہ کے 36 صحافیوں کو ایسی ہیکنگ سے واسطہ پڑا۔کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سیکورٹی کے
ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال جولائی اور اگست میں اسرائیل کے جاسوسی ادارے این ایس او کے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے اِن صحافیوں کے فون کو ہیک کیا گیا۔ماہرین کے مطابق ایسی ہیکنگ کو زیرو کِلک کا نام دیا جاتا ہے، جس میں ہیکر اپنے ہدف کو محض ایک مِس کال دے کر ہیک کرلیتے ہیں۔