مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک )سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حج کے لئے آنے والے تمام مقامی اور غیر ملکی عازمین کے لئے گردن توڑ بخار سے حفاظت کا ٹیکہ لگوانا لازمی ہے۔ حاجیوں کی صحت کے تحفظ کے لئے انہیں اانفلو ئنرا سے بچاو کا ٹیکہ لگوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان خالد المرغلانی نے بتایا ہے کہ ان کی وزارت کی درخواست پر سعودی وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنوں کو ہدایت کر دی ہے کہ حج ویزے جاری کرنے سے پہلے متعددی بیماریوں کی روک تھام کے لئے سعودی ضوابط کی پابندی کریں اور صرف ایسے درخواست گزاروں کو ہی ویزے جاری کریں جو حفاظتی ٹیکے لگوانے کا سرٹیفکیٹ مہیا کریں-انہوں نے بتایا ہے کہ عازمین حج کے لئے سعودی عرب پہنچنے سے کم ازکم دس دن پہلے حفاظتی ٹیکے لگوالینا ضروری ہے ۔ پاکستان سے اس سال حج کے لئے آنے والوں کے لئے گردن توڑ بخار اور پولیو، انفلوئینزا کی ویکسین پر خصوصی توجہ دی جار ہی ہے ۔ سعودی عرب میں داخلے کے 14راستوں پر محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی جو عازمین حج میں سے بیماریوں سے متاثرہ افراد کو علیحدہ کریں گی ۔ انہوں بتایا کہ مملکت میں پہنچنے والے تمام غیر ملکی حاجیوں کو پولیو کے قطرے ایئر پورٹ پر ہی پلائے جائیں گے ۔
گردن توڑ بخار کا حفاظتی ٹیکہ لگوانا تمام عازمین حج کے لئے لازمی ہے ‘سعودی حکومت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































