اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کا طیارہ جو ریانگ سے تبلیسی جارہا تھا نے بغیر اجازت پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے روسی مال برادر طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں
داخل ہونے سے روک دیا کیونکہ طیارے کے داخلے سے قبل پیشگی اجازت نہیں لی گئی۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق روسی کارگو طیارے نے تھائی لینڈ کے شہرریانگ سے جارجیا کے شہر تبلیسی جانے کیلئے اڑان بھری اور پانچ گھنٹے 21 منٹ کا سفر طے کرکے وہ بھارت کے شہر لدھیانا پہنچا جس کے بعد اسے مزید تین گھنٹے اور 44 منٹ کا سفر طے کر کے جارجیا پہنچنا تھا طیارہ جب پاکستانی حدود کے قریب پہنچا تو اسے لاہور ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے داخلے کی اجازت نہیں دی، اجازت نہ ملنے کی وجہ سے طیارہ آدھا گھنٹہ مسلسل لدھیانا پر چکر کاٹتا رہا، اجازت نہ ملنے پر طیارہ واپس تھائی لینڈ روانہ ہو گیا، ایئر ٹریفک کنٹرول کے اراکین کی بروقت کارروائی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تعریف کی ہے اوراچھی کارکردگی پر تمام افراد کو اعزازی سرٹیفکیٹس دینے کا فیصلہ کیا۔