کراچی(این این آئی)پاکستا ن کے 212 ملین افراد اور دنیا کے 6 ویں سب سے بڑے ملک جس کی عوام دوسرے ممالک میں موجود ہے اس کے پاس اب اپنا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔رنسٹرا مطالبہ کی نشریات کے لئے اور آئی رنسٹرا پر صارف کی تخلیق کردہ اصل مواد کے لئے
پاکستان کا پہلا مختصر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ رنسٹرا ابھرتے ہوئے اور قائم کردہ مواد تخلیق کاروں اور فلم سازوں کو پاکستان اوردوسرے ممالک میں مواقع فراہم کرتا ہے۔ رنسٹرا مواد تخلیق کاروں کو پوری دنیا میں ایک بڑی پاکستانی کمیونٹی تک رسائی فراہم کرتا ہے۔جدید ترین ٹیکنالوجی کا پلیٹ فارم جس میں رومانس، کامیڈی، سنسنی خیزی، میوزک، کوکنگ اور مشہور شخصیات کے ٹاک شوز شامل ہیں،جنہیںملک کے نامور افراد نے تحریر اور ہدایت کاری کی ہے۔ ان میں حسینہ معین، مہرین جبار، شاہ یاسر، عمران محبوب، ارم بنتے شاہد، فرحین چودھری، سہیل جاوید، سعدیہ جبار اور بہت سی دوسری شخصیات اور نیا ٹیلنٹ شامل ہیں رنسٹرا ٹیکنالوجیز کے چیئرمین اور شریک بانی ڈاکٹر عادل اختر نے لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا، ”یہ پاکستان کے لئے ایک سنگ میل ہے، کیوں کہ رنسٹرا ابھرتے ہوئے تکنیکی دور میں لوگوں کی حقیقی تخلیقی صلاحیت کو قابل بنائے گا۔ خیال یا تخلیقی صلاحیتوں کا حامل فرد اب میڈیا کے
بیانیہ کو اپنے طور پر متاثر کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار اور تخلیقی ذہن پاکستان کی ثقافتی سفارت کاری کے سفیر ہیں۔ ہماری کثیر جہتی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم موجودہ اور آنے والے ہنر کو کثیر جہتی شکلوں میں مواقع فراہم کرے گا۔رنسٹرا کی آن ڈیمانڈ پریمیم مواد کی خصوصیت ملک
میں ابھرتے اور قائم کردہ مواد تخلیق کاروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرے گی۔اس موقع پر رنسٹرا ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر جہانگیر نے کہا ہے کہ،”رنسٹرا پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ، ”رنسٹرا صنعت کے لئے ایک محور ثابت ہوگا۔
جہاں مواد تخلیق کرنے والے،اپنے کام کی نمائش اور پیسے کمانا شروع کردیں گے۔” اس سے ملک میں ذرائع ابلاغ کے افراد کی ایک نئی نسل پیدا ہوگی، جو ملک میں بیانیہ اور کہانی سنانے کی تکنیک کو تبدیل کرسکتی ہے۔رنسٹرا کی چیف تخلیقی آفیسرمصباح اسحاق خالد نے اس موقع پر
کہا کہ کہا، ”مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں تخلیقی لوگ پسماندہ ہیں، کیونکہ وہ ملک میں متحرک صنعت کے حصے کے طور پر تسلیم نہیں کیے گئے ہیں”، انکا کہنا تھا کہرنسٹرا سے تخلیقی افراد، خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کو، نیا مواد، نئی کہانیاں اور نئے آئیڈیا زتلاش کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
رنسٹرا ہمارے نوجوان فلم بینوں اور کہانی سنانے والوں کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے کہ وہ اپنی کہانی بیان کر سکیں۔رنسٹرا صارفین تک اسٹریمنگ کا مواد لانے کے لئے متعدد ٹکیکنالوجی شراکت داروں کا استعمال کرتا ہے، جس میںگوگل کلاؤڈز، ایمیزون اے ڈبلیو ایس، مائیکروسافٹ 365، اکامائی
، اور ویریزون میڈیا شامل ہیں۔پاکستان میں جنوری 2020 تک انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 75.38 ملین سے زیادہ ہے۔ اس میں 37 ملین سوشل میڈیا صارفین شامل ہیں، ہر ماہ تقریبا 0.24 ملین نئے صارفین اس مین شامل ہو رہے ہیں۔ پاکستان ڈیجیٹل انڈسٹری کی
مجموعی آبادی 164.9 ملین موبائل کنیکشنز استعمال کر رہی ہے۔ ہر مہینے تقریبا آٹھ لاکھ نئے موبائل کنیکشن سسٹم میں شامل ہو رہے ہیں۔رنسٹرا ٹیکنالوجیز پاکستان میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمپنیوں کے آرڈیننس 2017 کے تحت ایک محدود ذمہ داری کمپنی
کے طور پر پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں۔ رنسٹرا کی قیادت اور انتظامیہ پاکستان، مشرق وسطی، یورپ اور شمالی امریکہ میں میڈیا کے اہم عہدوں پر فائز ہے۔رنسٹرا ڈائس کیم (تخلیقی آرٹ اینڈ میڈیا) پلیٹ فارم آف ڈائس فاؤنڈیشن کے ذریعہ فروری 2020 سے تیار کیا گیا ہے۔