وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس، انڈوں کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

21  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل کمی آئی ہے، گندم، ٹماٹر، پیاز، آلو اور چکن جیسی اشیاء کی قیمتیں 0.22فیصد تک نمایاں کمی ہوئی ہیں ، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے انڈوں، سبزیوں اور گھی کی قیمتوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر

عبدالحفیظ شیخ نے پیر کو قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،کمیٹی نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔اجلاس میں سیکرٹری فنانس نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران ہفتہ وار معائنے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل کمی آئی ہے،جس میں خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء جیسا کہ گندم،ٹماٹر،پیاز،آلو اور چکن کی قیمتوں میں 0.22فیصد تک نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔وزیرخزانہ نے انڈوں اور سبزیوں و گھی کی قیمتوں میں اضافے کی طرف توجہ مبذول کرائی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ان اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ سخت کریں۔وزیرخزانہ نے سیکرٹری تجارت کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں اور ایف بی آر کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا جائے اور اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس کے دوران سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کے سامنے گندم اور چینی کے ذخائر کے موجودہ صورتحال رکھی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ دونوں اشیاء کی دستیابی میں بہتری کے نتیجے میں صارفین کیلئے قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد،مشیر خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود،سیکرٹری خزانہ،سپیشل سیکرٹری تجارت،ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وپیداوار،چیئرمین ایف بی آر،صوبائی چیف سیکرٹریز،ایم ڈی پاسکو،ایم ڈی یوٹیلٹی سٹوزر کارپوریشن،چیئرپرسن سی سی پی،چیئرمین ٹی سی پی،ممبر پی بی ایس اور فنانس ڈویژن کے سینئرحکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…