منگل‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2024 

صرف ایک رات نیند کی کمی سے کونسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟طبی تحقیق میں اہم انکشاف

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان(مانیٹرنگ ڈیسک) محض ایک رات کی نیند متاثر ہونے سے بھی ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ٹوہو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک رات کی نیند کی کمی جگر کی گلوکوز بنانے اور

انسولین کو پراسیس کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرکے میٹابولک امراض جیسے جگر پر چربی چڑھنے۔ اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ تحقیق کے دوران چوہوں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ نیند کی کمی سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔ محققینکا کہنا تھا کہ ایک رات کی نیند متاثر ہونے سے بھی چوہوں کے جگر میں چربی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا، جگر میں چربی بڑھنا انسولین کی مزاحمت یا جسم کا اسے پراسیس نہ کرنے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیند کی کمی سے ایسے انزائمے بدل جاتے ہیں جو جگر میں میٹابولزم کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف فزیولوجی میں شائع ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ طبی مطالعہ جات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نیند کی کمی یا زیادتی شریانوں کی اکڑن، دل کے دورے، فالج، ہارٹ فیلیئر سمیت شریانوں سے جڑے متعدد امراض کا خطرہ بڑھانے والا عنصر ہے۔ محققین کے مطابق نیند اور ان تمام امراض کے تعلق کے حوالے سے ابھی کچھ واضح نہیں مگر ہم جانتے ہیں کہ نیند حیاتیاتی عمل جیسے گلوکوز میٹابولزم، بلڈ پریشر اور ورم کے لیے بہت اہم ہے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…