اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کورونا وارڈ میں کام بند کرنے کی دھمکی دیدی، تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی

datetime 19  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنآ رڈیننس کے خلاف سراپا احتجاج پمز ہسپتال کے طبی عملے نے کورونا وارڈ میں کام بند کرنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ملازمین کا احتجاج 20 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جو کہ حکومت کے پمز ہسپتال میں بھی خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کی

طرح اصلاحات کے فیصلے پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین اسفندر یار کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس کی وجہ سے کورونا وارڈ میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز ذہنی دباؤ طور پر بہت دباو محسوس کرتے ہیں، اگر حکومت کی طرف سے پمز ہسپتال میں اصلاحات کے سلسلے میں جاری کیا گیا آرڈیننس فوری واپس نہ لیا گیا تو کورونا وارڈ میں کام بند کردیا جائے گا جہاں اس وقت 130 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے ایسے میں اگر کوئی ایک بھی مریض جان سے گیا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں اس انتہائی اقدام کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔یہاں واضح رہے کہ حال ہی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایم ٹی آئی آرڈیننس جاری کیا جس کے تحت پمز کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حکومتی فیصلے کے خلاف ہسپتال ملازمین کی طرف سے پچھلے 20روز سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پمز ہسپتال کے عملے میں سے 181 افراد کورونا کا شکار ہوگئے تھے، جس کی بناء پر او پی ڈی بند کردی گئی تھی، ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد انتظامیہ کی طرف سے خدمات کو محدود کرنے کا اعلان کر دیا گیا اس کے ساتھ ہی پمز ہسپتال کی مرکزی او پی ڈی سروس بھی بند کردی گئی۔ہسپتال ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ

نے بتایا کہ مرکزی او پی ڈی کو بند کرنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کے باعث کیا گیا، اس دوران ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سرجری نہیں ہوگی، تاہم کورونا صورتحال میں بہتری آنے پراو پی ڈی سروس کو ایک بار پھر بحال کیا جائے گا جب کہ بندش کے دوران ہسپتال کے شعبہ زچہ بچہ، چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈیزکھلی رہیں گی اورموجودہ حالات میں پمزکا شعبہ ایمرجنسی بھی فعال رہے گا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…