اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) توند میں چربی کا ذخیرہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف دیکھنے میں شخصیت کو بدنما بناتا ہے بلکہ اس کی موجودگی اتنی نمایاں ہوتی ہے کہ چھپانا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔ تاہم اگر آپ توند کی چربی کو چند دنوں میں گھلانا چاہتے ہیں
تو فکرمند مت ہوں۔ درحقیقت کچن میں موجود 2 عام چیزوں کا جادوئی امتزاج اس مسئلے کا حل ثابت ہوسکتا ہے۔ اور یہ 2 چیزیں ادرک اور زیرہ ہے۔ ادرک کے فوائد ادرک کا استعمال صدیوں سے برصغیر میں ہورہا ہے جسے غذاﺅں اور چائے کا حصہ بنایا جاتا ہے، ادرک کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جبکہ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، اس سے ہٹ کر بھی ادرک کے متعدد فوائد ہیں۔ زیرے کے فوائد زیرہ بھی ایسا مصالحہ ہے جو کہ گھروں میں عام استعمال ہوتا ہے، یہ پوٹاشیم، آئرن اور غذائی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی، ای اور کے بھی پائے جاتے ہیں جو کہ جسمانی چربی سے نجات اور کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ معدے میں تیزابیت کا علاج آپ کے کچن میں ان دونوں کے استعمال کا طریقہ ایک کھانے کا چمچ زیرہ لیں 500 ملی لیٹر پانی میں ڈال کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح اس پانی کو ابالنے کے لیے رکھنے کے بعد اس میں اور ایک سے 2 انچ ادرک کا اضافہ
کردیں، آنچ کو اتنا تیز رکھیں کہ پانی ابلنے لگے۔ پانی ابالنے کے بعد اسے ایک طرف رکھ کر ہلکا سا ٹھنڈا کریں اور پانی کی مقدار نصف یعنی 250 ملی لیٹر کردیں، پانی کو چھان کر اسے 10 دن تک نہار منہ صبح پینا عادت بنالیں۔ دس دن کے اندر آپ توند کی چربی میں نمایاں کمی کو دیکھ سکیں گے۔
اگر متوازن غذا اور ورزش کو بھی معمول بنالیں تو توند سے مکمل نجات بھی ممکن ہے۔ ایسے مزیدار مشروبات جو موٹاپے سے جلد نجات دلائیں یہ مشروب کس طرح کام کرتا ہے؟ زیرہ اور ادرک کا امتزاج میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ کیلوریز جلتی ہیں، اسی طرح یہ امتزاج بے وقت کھانے کی خواہش ختم کرکے بھی موٹاپے کا باعث بننے والی غذاﺅں سے دور رکھتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔