اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزن کے مسئلہ سے آجکل تقریبا ہر شخص ہی دوچار نظر آتاہے۔ وزن کم کرنے کے لئے بھوکا رہنا ضروری نہیں ہے بلکہ ان چیزوں کا انتخاب ضروری ہے جو آپکو طاقت و توانائی مہیاکریں اورآپکے وزن کو صحت مند طریقے سے کم کرنے میں آپکی مدد کرے۔مندرجہ ذیل بیان کی گئی غذاﺅں کا ایک ہفتے تک استعمال کریں۔ایک ہفتے کے بعد اپنا وزن چیک کرکے
آپ خود حیران رہ جائیں گے۔ بشرطیکہ آپ نے اس غذائی فارمولے پر سختی سے عمل کیا ہو۔ذیل میں دیئے گئے غذائی فارمولے پر عمل کرتے ہوئے جب بھی آپکو بھوک محسوس ہو توان میں سے جو جی چاہے کھائیں۔مگر تھوڑی بھوک رکھ کر ،تاکہ بدہضمی سے محفوظ رہیں۔ موٹاپا کم کرنے والی غذائیں ۔ چربی کے بغیر روکھا اور صاف گوشت گائے ، بکری، اوردنبے کا ایسا گوشت جسمیں چربی بالکل نہ ہو۔اس گوشت کو آپ ابال کر، بھون کر،یا کسی بھی طریقے سے کھا سکتے ہیں لیکن ہر قسم کی چکنائی جیسے تیل،گھی،چربی،مکھن اور مارجرین شامل نہیں کئے جاسکتے۔ ۔مچھلی مچھلی میں ہر وہ مچھلی شامل ہے جو خشک یا جس میں چکنائی کم سے کم ہو۔سنگھاڑا مچھلی سب سے زیادہ موزوں ہے۔ اسکے علاوہ پاپلیٹ یا بام بھی استعمال کرسکتے ہیں مچھلی کو کسی بھی قسم کی چکنائی میں فرائی نہیں کرسکتے ، ہا ں البتہ مچھلی کے ذائقہ کو بڑھانے کے لئے اعتدال کے ساتھ کیچپ یا چٹنی استعمال کرسکتے ہیں۔ ۔انڈے اگر آپکو انڈے پسند ہیںتوآپ انڈے ابال کر یا نیم ابال کر یا کسی بھی ایسے طریقے سے جسمیں چکنائی شامل نہ ہو کھا سکتے ہیں یہ آپکی مرضی پر منحصر ہے۔ ۔جو ناشتہ میں آپ جو کا دلیہ ، بغیر چکنائی والے دودھ کے ساتھ مگر چینی کے بغیر استعمال کرسکتے ہیں اسکے علاوہ آپ اسے نمکین بھی بغیر چکنائی کے ساتھ کھاسکتے ہیں، لیکن اعتدال میں رہتے ہوئے۔ ۔چائے اور خالص مشروبات اس غذائی عمل کے دوران آپ چینی اور دودھ شامل کئے بغیر چائے پی سکتے ہیں اور اسی طرح بغیر چینی کے مشروبات بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں لیکن مشروبات اشتہاری نہ ہوں کیوں کہ ان میں پہلے سے چینی شامل ہوتی ہے۔قدرتی مشروبات ، تازہ پھلوں مالٹے ، موسمی،اور سیب کا جوس ایک گلاس پی سکتے ہیں۔ ۔ پھل اور سبزی روزانہ دن میں ایک سبزی اور ایک پھل ضرور کھائیں۔ سبزی کودیر تک نہ پکائیں۔ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ جب بھوک لگے تو ایک پھل کھا لیں۔ بہترین انتخاب سیب کا ہوگا۔ ۔مصالحہ جات نمک ،
کالی مرچ، لونگ،ہری مرچ، پودینہ ،اور ہرا دھنیا بطور مصالحہ استعمال کریں تاکہ گوشت وغیرہ آپ آرام سے کھاسکیں نمک کم مقدار میں صرف ذائقے کے لئے استعمال کریں۔ ضروری ہدایات ٭…کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لیں۔ ٭…انڈوں اور گوشت سے الرجی کی صورت میں استعمال نہ کریں۔٭کمزوری کی صورت میں ملٹی وٹامنز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ٭…اگر آپ کو بلڈپریشر، ذیابیطس،
کولیسٹرول اور سانس پھولنے کی شکایت ہے تو وہ بھی ا س غذائی عمل سے کافی حد تک کم ہوجائے گی۔ ٭…وہ خواتین جنھیں درد آمیز حیض، حیض کی کمی یا حیض کی عارضی بندش کا مسئلہ ہے تو اس سے وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔ ٭…قبض، معدے کی تیزابیت ، عرق النسااور گھٹیا،دمے اور جوڑوں کے درد میں مبتلا خواتین وحضرات اس فارمولے کا استعمال نہ کریں۔ ٭…
دوران حمل اس فارمولے پر عمل نہ کریں۔ ٭…دودھ پلانے والی مائیں مالٹے کا جوس اور بغیر بالائی والا دودھ ایک گلاس سوتے وقت ضرورلے سکتی ہیں۔ ٭…اگر آپکی شادی میں ایک ماہ باقی ہے تو آپ اس پر ضرور عمل کریں۔ ٭…گرمی کے موسم میں اس غذائی فارمولے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی پئیںتاکہ پانی کی کمی نہ ہو۔ ٭…وزن کم کرنے کے دوران ، وزن کم کرنے والی کوئی دوا استعمال نہ کریں۔ البتہ ہلکی پھلکی ورزش کرسکتے ہیں۔