جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ، ہڑتالیں، جلسے ،مظاہرے پی ڈی ایم نے وزیراعظم پر دباؤ ڈالنے کیلئے زبردست حکمت تیار کرلی

datetime 15  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،لاہور ( آ ن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ لینے اور حکومت پر دباؤ بڑھنے کے لیے نئی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔آئندہ سال جنوری میں 2 پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ، ہڑتالوں اور مظاہروں کے ساتھ 8 جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

احتجاجی شیڈول کی حتمی منظوری آئندہ سربراہی اجلاس میں دی جائے گی۔27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں تمام پی ڈی ایم قیادت شریک ہو گی۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان جلسے پر ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی حکومت کی جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان جلسے کے تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے ،جلسہ چھوٹا دکھانے کی ترجمانی سے ہلکان وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں کوچلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسہ چھوٹا دکھانے کے پراپیگنڈے میں بدترین ناکامی لاچاری پر اب یہ جھوٹا پرچہ درج کیاگیا،عمران صاحب پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچہ تو آپ درج ہونا چا ہیے ،عمران صاحب پرچے کاٹ کر آپ نے اپنی فسطائی، آمرانہ اور غیرجمہوری سوچ کو مزید بے نقاب کیا ہے ،عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کی مسلم لیگ (ن)کے قائدین

پرایف آئی آر ان کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے، عمران صاحب جھوٹی ایف آئی آرز کے پیچھے چھپنے سے آپ کا جعلی مینڈیٹ بچ نہیں سکتا ،جھوٹی ایف آئی آرز ،ترجمانوں اور اشتہاروں پر چلتی ناجائز حکومت مینارپاکستان جلسے سے ہل گئی ہے ،عمران صاحب جھوٹے مقدمات بنانے سے عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…