جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کا مینار پاکستان گراؤنڈ بھی چھوٹا پڑ جانے کا شکوہ، میں وہاں کھڑی ہو کر سوچ رہی تھی کہ جلسہ گاہ چھوٹی پڑ گئی ہے

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندرتھے اتنے جلسہ گاہ کے باہر بھی تھے،ہمارا جلسہ ابھی شروع بھی نہیں ہوا تھا بعض کرداروں نے اس کی ناکامی کی خبریں چلادی تھیں،ہمارے قافلوں میں آنے والے ہزاروں لوگ جلسہ گاہ میں داخل ہی نہیں ہوپائے،تمام حقائق اورمشکلات کومدنظر رکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ لاہور

کی تاریخ میں ایسا جلسہ پہلے نہیں ہوا،مینار پاکستان کا جلسہ خفیہ طاقتوں کے ذریعے منعقد کیا گیا جلسہ نہیں بلکہ خالصتا عوام کا جلسہ تھا، جلسے سے ووٹ چور گھبرائے گئے ہیں اور انہیں اب گھبرانا ہی چاہیے، جلسے کے دوران پتہ چل گیا تھا میڈیا کو ہدایات کہاں سے آرہی ہیں لیکن ہمیں اب اس سے فرق نہیں پڑتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤ میں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی،سنٹرل ورکنگ کمیٹیوں اوراراکین قومی اسمبلی وسینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے جلسے کی تیاری میں حصہ لینے والے پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو جلسے کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے تاریخی جلسے کے انعقاد پر اللہ تعالی کا شکر اور عوام سے اظہار تشکر کرتی ہوں، مجھے جلسے کے دوران پتہ چل گیا تھا کہ میڈیا کو ہدایات کہاں سے آرہی ہیں لیکن ہمیں اب اس سے فرق نہیں پڑتا،جلسہ دیکھنے والے جانتے ہیں کہ جتنا بڑا جلسہ میدان میں تھا اس سے زیادہ بڑا جلسہ باہر تھا،جلسہ کے انعقاد میں کئی مشکلات کا سامنا رہا،یہ خفیہ طاقتوں کے ذریعے منعقد کیا گیاجلسہ نہیں تھا بلکہ خالصتاعوام کا جلسہ تھا،مینار پاکستان کے جلسے سے ووٹ چور گھبرا گئے ہیں، انہیں اب گھبرانا ہی چاہیے،خواتین کا خاص طورپر شکریہ ادا کرتی ہوں، میڈیا کی خبر ہے کہ خواتین بڑی تعداد میں جلسے میں شریک ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جلسہ ابھی شروع بھی نہیں ہوا تھا کہ بعض کرداروں نے اس کی ناکامی کی خبریں چلادی تھیں،قافلوں میں آنے والے ہزاروں لوگ جلسہ گاہ میں داخل ہی نہیں ہوپائے،تمام حقائق اورمشکلات کومدنظر رکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ لاہور کی تاریخ میں ایسا جلسہ پہلے نہیں ہوا،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ماشااللہ تاریخی جلسہ کیا،اسٹیج پر بیٹھے ہوئے میں نے دیکھا تو محسوس

ہوا کہ جگہ کم پڑ گئی ہے، جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندر تھے اتنے ہی باہر اطراف کی شاہراہوں پر تھے،اتنی بڑی آزمائش اس سے پہلے کسی جماعت پر نہیں آئی جس کا سامنا پاکستان مسلم لیگ (ن)کر رہی ہے، میں وہاں کھڑی ہو کر سوچ رہی تھی کہ جلسہ گاہ چھوٹی پڑ گئی ہے قائدین، رہنماؤں، عہدیداروں، منتخب نمائندوں اور کارکنان مشکلات کا حوصلے سے مقابلہ کررہے ہیں، انفرادی

اور اجتماعی طورپر سب لوگ مشکلات سے گزر رہے ہیں،جس طرح نوازشریف اور پارٹی کے ساتھ سب استقامت سے کھڑے رہے میں اس پراللہ تعالی کے حضور سربسجود ہوں،اللہ تعالی کا شکراداکرتی ہوں کہ مسلم لیگ (ن)کو یہ عزت فتح اور کامیابی نصیب فرمائی کہ ہم سب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،میں آپ کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور جرات کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتی

ہوں۔ انہوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن مسلم لیگ (ن)نہیں ٹوٹی جس میں آپ کو مبارک پیش کرتی ہوں،مسلم لیگ (ن)کی 73 سال کی تاریخ کو آپ نے بدل دیا ہے،قائد محمد نوازشریف کے بیمار ہونے کے بعدعلاج کے لئے مجبوراً بیرون ملک جانے کے بعد آپ کی حمایت میرا اثاثہ ہے،پارٹی صدر شہبازشریف کے جیل جانے کے بعد آپ نے بزرگ اور بھائی کے طورپر میری پذیرائی

کی، اس پر سلام پیش کرتی ہوں،پارٹی کے سینئرز نے اپنے عہدے، مرتبے یا ذاتی انا ء کو رکاوٹ نہیں بننے دیا بلکہ ہمیشہ میرامان بڑھایا، اس پر بھی شکرگزار ہوں۔علاوہ ازیں مریم نواز نے بعض میڈیا چینل پر جلسے کی ناکامی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں تو ہم سب نے جلسے کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…