اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے دوران ایک صحافی کے سوال کرنے پر ناراض ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو کے مطابق ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ 2014 میں وہ پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے میں شریک
ہوئے تھے اور آج عمران خان کی حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہورہے ہیں؟؟جاوید ہاشمی کو ان کا سوال نا گوار گزرا تو انہوں نے صحافی کو پیچھے دھکیل دیا، صحافی دوبارہ گھوم کے اپنا مائیک لے کر ان کے پاس پہنچا اور پھر سے سوال کرنے لگا جس پر جاوید ہاشمی غصے میں آگئے اور انہوں نے صحافی کو تھپڑ دے مارا جس سے صحافی کے ہاتھ سے مائیک نیچے گر گیا، جس پر جاوید ہاشمی کے اردگر د موجود لوگوں نے صحافی کو ان سے دور کردیا۔دوسری جانب شہباز گل نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اور یہ ہیں جمہوریت کے وہ چیمپئن جو سوال پوچھنے پر تھپڑ مار دیتے ہیں۔یاد رہے کہ جاوید ہاشمی نے 2013 میں ن لیگ چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی تاہم بعد میں 2014 کے دھرنوں میں عمران خان سے اختلافات کے بعد انہوں نے تحریک انصاف سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ طور پر شمولیت تو اختیار نہیں کی مگر ان کی تمام تر وفاداریاں ن لیگ کے ساتھ ہی ہیں اور و ہ اکثر ن لیگی جلسوں اور ریلیوں میں دکھائی دیتے ہیں ۔
اور یہ ہیں جمہوریت کے چیمپئن جو سوال پوچھنے پر تھپڑ مار رہے ہیں۔ pic.twitter.com/jnbuj92CzG
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 13, 2020