جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تمام شوہرں کیلئے سبق ،ان صاحب نے اپنی بیگم کی بات پر عمل کیا اور1.5کروڑ روپے کے مالک بن گئے

datetime 12  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایک آسٹریلوی شخص کی بڑبڑ سے تنگ آکر اس کی شریک حیات نے اسے گھر سے باہر نکال دیا، اور اس شخص نے سعادت مندی سے بیوی کا حکم تسلیم کیا، جس کا اسے ناقابل یقین صلہ مل گیا۔بیالیس سالہ مک براﺅن نے سگریٹ نوشی ترک کی تھی جس کی

وجہ سے اس کا مزاج بہت چڑ چڑا ہوگیا تھا اور وہ بات بات پر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔ بیوی نے اس کی بدمزاجی سے تنگ آکر اسے مشورہ دیا کہ وہ سارا دن گھر میں بیٹھ کر روٹیاں توڑنے کی بجائے ذرا دیر کو باہر نکل جائے اور کچھ ہوا خوری کرآئے تاکہ اس کا مزاج قدرے بہتر ہوجائے۔ مک نے بادل ناخواستہ بیوی کی بات مانی اور قریبی جنگل کی طرف چہل قدمی کے لئے نکل گیا۔ کچھ ہی دور جانے کے بعد اسے دھات کا بڑا سا ڈھیلہ نظر آیا جسے اس نے تانبا سمجھ کر اٹھا لیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تقریباً پونے تین کلو خالص سونے کا ڈھیلہ تھا جس کی قیمت تقریباً 2لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ مک بیوی کی بات مان کر لمحوں میں کروڑ پتی ہوگیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس دولت کو اپنی آسائشوں کے لئے نہیں بلکہ اپنی پیاری بیوی اور چار بچیوں پر خرچ کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…