بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت بھی واضح ہو گئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت جمعہ کو ایک لاکھ10ہزار450روپے مستحکم رہی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1837ڈالر برقرار رہی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ10ہزار450اور دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار693روپے مستحکم رہی جبکہ چاندی کی

فی تولہ قیمت 1220روپے کی سطح پر برقرار رہی۔دوسری جانبپاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس164.56 پوائنٹس کے اضافے سے 42470.40پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور54.34فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب74کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 18.04فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازسے ہی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم نظر آئے جس کی وجہ تیز ی رہی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42627پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کے رجحان کی وجہ سے 42500اور42600کی نفسیاتی حد یں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس164.56 پوائنٹس کے اضافے سے 42470.40پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس128.92 پوائنٹس کے اضافے سے29770.58 پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس58.32پوائنٹس کے اضافے سے17730.15پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 167میں کمی اور22کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 77کھرب51ارب43کروڑ61لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب75ارب18کروڑ31لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میںنیسلے پاکستان94.48روپے کے اضافے سے6819.48روپے اور سیپ یائر ٹیکس 40روپے کے اضافے سے1099روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز900روپے کی کمی سے13600روپے اورکولگیٹ پامولو70روپے کی کمی سے28300روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…