جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوئی گیس ، عوام کی جیبوں سے 250ارب روپے نکالنے کیلئے بڑا قدم

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سوئی نادرن نے رواں مالی سال کی مالی ضروریات کیلئے اوگرا سے عوام سے 250ارب روپے سے زائد وصول کرنے کی درخواست کر دی، سی این جی ایسوسی ایشن اور آپٹما کی گیس مہنگی کرنے کی مخالفت اوگرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔سوئی نادرن کی مالی سال 2020-21 کی  مالی ضروریات کی درخواست پر اوگرا میں سماعت ہوئی

سوئی نادرن نے عوام پر 250ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کیلئے دلائل دیئے سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 773.50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا۔کمپنی نے گیس کی اوسط، قیمت 1404 روپے 91 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے،سوئی ناردرن نے یکم جولائی 2020 سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے سوئی ناردرن نے رواں مالی سال 35 ارب 59 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ دیا ہے سوئی ناردرن نے گزشتہ سالوں کے 215 ارب روپے کے شارٹ فال فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے سی این جی ایسوسی ایشن اور آپٹما نے گیس مہنگی کرنے کی مخالفت میں دلائل دیئے  آپٹما کے نمائندہ شاہد ستار کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے سے ٹیکسٹائل سیکٹر زیادہ متاثر ہو گا سی این جی ایسوسی ایشن کے غیاث پراچہ نے کہا کہ مقامی اور درآمدی گیس پر یو ایف جی فرق ہے ایسی چیز نہ لائی جائے جس سے نجی سیکٹر کے لئے سستی گیس لانا مشکل ہو جائے گیس سیکٹر میں نئے آنے والوں کو آسانیاں پیدا کی جائے اس موقعہ پر قائم مقام چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ فریقین اپنے اعتراضات اور دلائل تحریری طور پر اتھارٹی کو جمع کرا دیں جن کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کردیا جائے گا



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…