نیویارک (این این آئی)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ امریکا میں جاری فائزر ویکسین کی آزمائش کے دوران ویکسین کے استعمال سے دو افراد کی موت ہوئی ہے۔ایف ڈی اے کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک کے اشتراک سے
تیار کی گئی ویکسین کی اپریل سے نومبر تک ہونے والی آزمائش کے دوران 38 ہزار سے زائد افراد ٹرائلز میں شریک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران ایک پچپن سالہ شخص کوکورونا ویکسین دینے کے 62 روز بعد ہارٹ اٹیک آیا اور تین روز بعد اس کی موت ہوگئی ، دوسرے شخص کی موت ویکسی نیشن کے تین روز بعد دل کی شریانیں سْکڑنے سے ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ٹرائلز کے دوران 4 اموات ان افراد کی بھی ہوئیں جنہیں ویکسین کا بتا کر بے اثر ٹیکا لگایا گیا تھا۔ ایف ڈی اے کے مطابق تیسرے مرحلے کے ٹرائلز کے نتائج کے مطابق 94 فیصد افراد میں یہ ویکسین کورونا کو روکنے میں معاون رہی ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق کمزور قوت مدافعت، حاملہ خواتین اور 16 سال سے کم عمر بچوں میں فائزر ویکسین کے محفوظ استعمال پر ابھی تحقیق ہونا باقی ہے۔ایف ڈی اے کی جانب سے رپورٹ میں ابتدائی طور پر ویکسین کے عام استعمال کی منظوری کی حمایت کی گئی ہے تاہم اس کی اجازت دینے کے لیے ا?ج ایف ڈی اے کی ایڈاوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں اس کی حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔