بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مندی غالب آگئی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 8  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس13.53پوائنٹس کی کمی سے 42101.78پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 52.48فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1 ارب 49کروڑ85لاکھ روپے ڈوب گئے

تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت7.68فیصدکم رہا۔ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی محتاط طر زعمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھا?کا سلسلہ جاری رہا اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42223پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد ایک موقع پر انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا تاہم بعد میں42ہزار کی نفسیاتی حد تو بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس13.53پوائنٹس کی کمی سے 42101.78پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس5.72 پوائنٹس کی کمی سے29476.76 پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 7.43پوائنٹس کے اضافے سے 17633.31پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر383کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،201میں کمی اور 22کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت77کھرب15ارب94کروڑ75لاکھ روپے سے گھٹ کر77کھرب14ارب44کروڑ90لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میںسیپ ہائر ٹیکس54.90روپے کے اضافے سے985روپے اورفلپ موریس 50روپے کے اضافے سے1460روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 150روپے کی کمی سے6600روپے اوررفحان میظ100روپے کی کمی سے8800روپے ہوگئی



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…