بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے؟تفصیلات آگئیں

datetime 8  دسمبر‬‮  2020 |

لندن(این این آئی)دنیا میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سال کی خاتون کو لگا دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس ویکسینیشن پروگرام کا آغاز ہوا ہے جس میں کورونا کی پہلی ویکسین شمالی آئرلینڈ کی 90 سالہ خاتون مارگریٹ کینان کو لگائی گئی ہے۔

مارگریٹ کینان کو فائزر، بایو این ٹیک کی کورونا وائرس ویسکین لگائی گئی ہے۔دوسری جانب کیینن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایک بیٹی، ایک بیٹا اور چار پوتے ہیں جبکہ میں اگلے ہفتے 91 برس کی ہوجائوں گی۔کیننان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ میں دنیا کی وہ پہلی انسان ہوں جسے کورونا وائرس ویکسین لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اب ناصرف بہترین طریقے سے اپنی 91ویں سالگرہ منا سکوں گی بلکہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ نئے آنے والی سال کی خوشیاں بھی منائوں گی۔برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 70 اسپتالوں میں کورونا وائرس ویکسین لگائی جارہی ہے، امید ہے فائزر کورونا وائرس ویکسین کی اگلی کھیپ اگلے ہفتے مل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…