اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

سونے کی قیمت مزید گر گئی  خریداروں کیلئے بڑی خبر 

datetime 8  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید300روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزارروپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سوموارکو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8ڈالر کی کمی سے 1831ڈالرہوگئی

جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 1لاکھ 10ہزارروپے ہو گئی اسی طرح257روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 307روپے کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے اور سیاسی لحاظ سے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی کا رجحان غالب رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے دباوٗ کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 91.69پوائنٹس کی کمی سے 42115.31پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ54.88فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 13ارب62کروڑ11لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت11.08فیصدکم رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…