جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سوتے وقت موبائل فون قریب رکھنا ذہنی امراض کا سبب  کھانا کھاتے بھی استعمال سے گریز کیا جائے،طبی ماہرین کا انتباہ

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی)طبی ماہرین نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سونے سے قبل اپنا موبائل فون خود سے فاصلے پر رکھیں، کیوں کہ خاص طور پر یہ اسمارٹ فونز، معلومات کے تبادلے کیلیے کم فریکوئینسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں، خصوصا اس وقت،

جب موبائل فون صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کررہا ہو۔ایسے میں اس سے جو شعائیں خارج ہوتی ہیں، وہ سرطان، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہیں، خاص طور پر کم عمر بچوں پر اس کے مضر اثرات بڑوں کی نسبت دو گنا زائد مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت نے اس کے مضر اثرات سے محفوط رہنے کے لیے مشورہ دیا ہے کہ سونے سے ایک گھنٹے قبل موبائل فون کا استعمال ترک کردیا جائے اور خاص طور پر سوتے وقت اسے کم سے کم3سے4فٹ کے فاصلے پر رکھ کر سویا جائے۔نیز، کھانا کھاتے ہوئے بھی فون استعمال کرنے سے گریز کیا جائے کہ اس سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے اور ذہنی کم زوری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ موبائل فون اپنے سرہانے رکھتے ہیں یا پھر کھانا کھاتے ہوئے بھی اس کا استعمال جاری رکھتے ہیں، تو فوراً سے پیش تر اپنی اس عادت کو ترک کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…