کورونا کی دوسری لہرمیں ہم سب کو زیادہ احتیاط اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم پیغام

4  دسمبر‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران میڈیا اور نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کردار ادا کرنے پر تعریف کی گئی ہے۔ایک انٹرویومیں میجرجنرل بابر افتخار نے آگاہی مہم میں میڈیا

کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اربوں روپے کی آگاہی مہم مفت چلائی، اس دوران انہوں نے خاص طور پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ آئی ایس پی آر کے این سی او سی کا کردار انفارمیشن آرم کی حیثیت سے ہم نے دیکھا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں پہلے دن سے پاک فوج ہر حکومتی کوشش کا حصہ ہے، این سی او سی میں فوجی اور سویلین مربوط نمائندگی ہے، یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ اسمارٹ لاک ڈاون یقینی بنانے کیلئے فوجی دستے تعینات کیے گئے، وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی اورفیصلوں میں فوج کے آئی ٹی سسٹمز کا فائدہ اٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی لہر میں جو خامیاں سامنے آئیں، انہیں ہنگامی بنیادوں میں دور کرنے کے اقدامات کیے، اسی وجہ سے دوسری لہرمیں ہماری تیاری پہلی لہر کے مقابلے میں خاصی بہتر ہے، ہم کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ دوسری لہرمیں ہم سب کو زیادہ احتیاط اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…