پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ بروز جمعۃ المبارک کوپورے ملک میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں تمام

اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ حکومتی ہتھکنڈوں کی وجہ سے پرامن احتجاج روکنے کی کوشش کی گئی، تحریک پورے ملک تک پھیل چکی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم رہنمائوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، یہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔جیل سیاستدان کا دوسرا گھر ہے، اپوزیشن کو اس قسم کی دھمکیوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔یہ دھونس دھمکیاں پی ڈی ایم تحریک کو مزید تقویت دے گی اور تحریک مضبوط ہوگی۔پہلے پشاور میں ایف آئی آر درج کی گئی اور پھر ملتان میں کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ میاں افتخارحسین نے کہا کہ پشاور میں اجازت نہیں دی گئی، اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی۔ملتان میں بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن اپوزیشن نے حکومت کو شکست دی۔پی ڈی ایم تحریک کو کمزور کرنے اور اپنی حکومت کو مزید وقت دینے کیلئے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت چاہے یا نہ چاہے لاہور جلسہ ہو کر رہے گااور ملک بھر سے کارکنان شریک ہوں گے۔آٹھ دسمبر کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں لاہور جلسہ سمیت تحریک کو مزید تیز کرنے کیلئے لائحہ عمل بنایا جائیگا۔پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پی ڈی ایم قیادت کے فیصلے کے مطابق تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے منعقد کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…