جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومت جا چکی ،جنازہ رکھا ہوا جتنی جلد فارغ کریں بہتر ہے،سابق وزیرا عظم حکومت پر برس پڑے

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو میں گھبرانے والی کوئی بات نہیں،یہ بات درست ہے کہ ان کی پاکستان میں صرف ایک پراپرٹی ہے، نیب نے اڑھائی سال میں انصاف کا کوئی کام نہیں کیا ،حکومت کے جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ حکومت پہلے ہی جا چکی ہے،جنازہ رکھا ہوا ہے

جتنی جلد فارغ کریں بہتر ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار بارہ سال ملک سے باہر رہے ہیں انہیں پراپرٹی ڈیکلیر کرنے کی ضرورت نہیں،یہ بات بھی درست ہے نیب کی حراست میں اموات ہوئی ہیں،نیب نے اڑھائی سال میں کوئی انصاف کا کام نہیں کیا،(ن) لیگ کیخلاف نیب ایک بھی کیس ثابت نہیں کر سکی۔ انہوںنے کہا کہ لاہور جلسہ ملتان سے بھی بہتر ہو گا،انشااللہ میاں صاحب لاہور جلسے سے خطاب کریں گے ۔ا نہوںنے کہا کہ اینٹی کرپشن کے ذریعے لوگون کو اٹھانے سے کچھ نہیں ہو گا، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم پہلے خوفزدہ ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول میں ایک دن کی توسیع حکومت کی چھوٹی سوچ ہے ۔آصفہ سے خطاب کروانا پیپلز پارٹی کا فیصلہ تھا،حکومت کے جانے کی ضرورت نہیں ، حکومت پہلے ہی جا چکی ہے ،جنازہ رکھا ہوا جتنی جلدی فارغ کریں بہتر ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ عوام معاشی طور پر تکلیف میں ہیں،حالات بہت خراب ہیں،میںاس ملک کا وزیر اعظم رہا ہوں اس کو ٹھیک کرنے میں پانچ سال لگیں گے ، اب نئے انتخابات کے بغیر کوئی حل نہیں، انتخابات سے قبل نظام کی تبدیلی بہت ضروری ہے ،میرا نہیں خیال عدالت عوامی جلسے روکے گی ۔ا نہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جو لوگ منتخب ہوئے انہیں کوئی نہیں جانتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…