لاہور (آن لائن) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے فنڈ طلب کرنے پر محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ دونوں محکموں سے
کرونا وائرس کی پہلی لہر کی مد میں جمع ہونے والی 85 کروڑ روپے کی رقم کی واپسی کا حکم دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صحت سے ملحقہ مذکورہ دونوں محکموں نے کرونا وائرس کی مد میں موصول ہونے والی 85 کروڑ روپے کی رقم کو کرونا کے خاتمے کے اقدامات پر خرچ کرنے کی بجائے نجی کمرشل بینکوں میں موجود اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کروا دیا گیا تھا اور جس کے بعد ان محکموں نے محکمہ خزانہ سے مزید بجٹ کی درخواست کردی۔ مکمہ خزانہ کے احکامات پر صحت سے ملحقہ دونوں محکموں کا کہنا ہے کہ نجی بینکوں میں افسران کے ذاتی اکاؤنٹس میں موجود رقمم کو فوری طور پر واپس نہیں کیا جاسکتا۔ جس میں وقت درکار ہے لہٰذا محکمہ خزانہ کرونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے مزید فنڈ جاری کرے۔