پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بزدار حکومت کا لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ نے عالمی معیار کا بس ٹرمینل بنانیکی اصولی منظوری دیدی

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گاجس میں عالمی معیار کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی- انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے

بس ٹرمینل بنائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہئیں اورالیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں۔خریداری کے عمل میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔وزیر اعلی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں اپنی سفارشات جلد پیش کرے-وزیر اعلی نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی اور عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں بس ٹرمینل اتھارٹی کے قیام ا ور ٹرانسپورٹ سے متعلق نئی فورس بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…