ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی  پاکستانیوں نے بیٹھے بٹھائے اربوں روپے کما لیے

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 596.45پوائنٹس کے اضافے سے41665.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور71.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 94ارب83کروڑ94لاکھ روپے بڑھ گئی

جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 26.01فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم نظر آئے جس کے باعث شروع سے ہی تیزی کا رجحان رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 41716پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 41700کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 596.45پوائنٹس کے اضافے سے41665.27پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس251.98 پوائنٹس کے اضافے سے 17533.49پوائنٹس پر اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس355.28 پوائنٹس کے اضافے سے29204.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 393کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے281کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،84میں کمی اور 28کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت75کھرب53ارب51کروڑ12لاکھ روپے سے بڑھ کر76کھرب48ارب35کروڑ6لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو،پیکجز لمیٹیڈ، نیسلے پاکستان اورانڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے جس میں پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت100 روپے کے اضافے سے1600 روپے ہوگئی اور،پیکجز لمیٹیڈ38.44روپے کے اضافے سے551.14 ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان89.99روپے کی کمی سے6500روپے ہوگئی اورانڈس ڈائنگ 33.88روپے کی کمی سے500.01روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…