پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سابق یمنی صدر کی جماعت کا ہیڈکوارٹر فضائی حملوں میں تباہ

datetime 7  جولائی  2015 |

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے ہیڈ کوارٹرز کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا جنرل پیپلز کانگریس کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل فائقہ السید نے بتایا کہ اتحادی طیاروں کی بمباری سے جماعت کا ہیڈ کوارٹرز مکمل طور پر تباہ ہوگیا انھوں نے اپنی جماعت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے حملوں سے ہم اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کےلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے اپنی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں سابق صدر علی صالح کے ایک بھتیجے کے مکان سمیت حوثیوں کے متعدد حامیوں کے مکانوں کو بھی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ۔سابق حکمراں جماعت کے ہیڈ کوارٹرز پر ایسے وقت میں بمباری کی گئی جب یمن کےلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد صنعا میں تھے اور وہ رمضان المبارک میں انسانی بنیاد پر حوثی ملیشیا کی قیادت سے جنگ بندی کےلئے بات چیت کررہے تھے۔قبل ازیں انھوں نے سعودی اتحاد اور جلاوطن یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…