جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کے بڑے صوبے میں ایڈز کے مریضو ں کا انکشاف، ان میں زیادہ تر کون لوگ شامل ہیں؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2020 |

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان میں ایڈز کی 1523مریضوں کا انکشاف ہوا ہے ان مریضوں میں 37قیدی جبکہ 13خواجہ سرا شامل ہیں صوبے میں ایڈز کے کیسز کی اکثریت انجکشن کے استعمال کی وجہ سے ہے فنڈز کی کمی اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ایڈز کی بیماری میں اضافہ ہورہا ہے اس بات کا انکشاف بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر افضل خان زرکون،داکٹر ممتاز مگسی،وطن

یار خلجی،امان اللہ اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ڈاکٹر افضل خان زرکون نے کہا کہ دنیا بھر میں یکم دسمبر کو ایڈز کا عالمی دن منایا جاتا ہے رواں سال ایچ آئی وی ایڈز کی وبا کا خاتمہ، قومی یکجہتی اور مشترکہ ذمہ داری کے موضوعات کے ساتھ منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس موذی بیماری کا پہلا کیس 1988 میں شوہر سے بیوی کو منتقلی جبکہ 1992 میں دوسرا کیس ماں سے بچے کو ہوا تھا انہوں نے کہا کہ یہ بیماری خون، جنسی تعلقات، استعمال شدہ طبی آلات، دندان سازی کے اوزار اور آلات جراحی کے ذریعہ پھیلتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایڈز کی رجسٹرڈ مریضوں کی کل تعداد 15سو 23ہے جس میں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر کوئٹہ میں 1195جبکہ تربت میں 328مریض رجسٹرڈ ہیں امسال بلوچستان کے جیلوں میں ایچ آئی وی کے اسکریننگ کرائی گئی جن میں 1937قیدیوں کی اسکریننگ شامل تھی جس میں 37مریض کے ٹیسٹ مثبت آئیں بلکہ یونیسف کے تعاون سے صوبے کے 4اضلاع میں ایچ آئی وی،ایچ بی ایس اور ایچ سی وی کی تشخیصی مہم چلائی گئی جس کے دوران 60ہزار لوگوں کی اسکریننگ کی گئی تاہم ان میں ایچ آئی وی مریض نہ ہونے کے برابر تھے انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت 7ایچ آئی وی سینٹرز،بی ایم سی،ڈی ایچ کیو تربت،جان غلام قادر ہسپتال حب،ڈی ایچ کیو لورالائی،ڈی ا یچ کیو ڈیرہ مراد جمالی،ڈی ایچ کیو نوشکی

اور ڈی ایچ کیو خضدار شامل ہے انہوں نے کہا کہ ایڈز جیسی بیماری سے بچائو کیلئے میڈیا،علماء کرام اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایڈز جیسی بیماری سے متعلق آگاہی پھیلائیں بد قسمتی سے کی مریض کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے بلوچستان میں اس وقت 13خواجہ سرا اس بیماری میں مبتلا ہیں جن کا علاج چل رہا ہے ایک مریض پر ماہانہ

50ہزار روپے خرچ آتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سول ہسپتال میں ایک کیس رپورٹ ہوا تھا مذکورہ کیس میں فراہم کی گئی کیٹ ایم ایس ڈی کی طرف سے فراہم کی گئی تھی تاہم ایڈزکنٹرول پروگرام کی طرف سے کیٹ معیاری ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی جو لوگ انجکشن استعمال کرتے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…