لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راجکماری کی تمام تقریر حسب عادت جھوٹ کا پلندہ تھا،کیلبری کوئین سے کوئی پوچھے کہ نواز شریف اور صاحبزادوں کو ماں،دادی
کا جنازہ پڑھنے سے کس نے روکا؟یہ فرمانبرداری ہے کہ ماں،دادی کو کارگو کر کے بے توقیری کی گئی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ دادی کی صف چھوڑ کر آنے والی فریبی خاتون کو عمران خان کا نام لیتے شرم آنی چاہیے ،عمران خان وہ عظیم بیٹا ہے جس نے والدہ کے نام پر غریب عوام کیلئے کینسر ہسپتال بنائے ،بے حسوں کے ٹولے کو جھوٹ اور فریب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے ،مریم صفدر نے توہین عدالت کی جس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں،جھوٹوں کی رانی بتائے کہ بھگوڑے اشتہاری نوازشریف، بیٹے اور سمدھی کب پاکستانی عدالتوں کا سامنا کریں گے،40 سال تک عوامی دولت لوٹنے والے اپنی چوری بچانے کیلئے عوام کے غم کا ڈھونگ رچا رہے ہیں،پی ڈی ایم ناکام گٹھ جوڑ نے عدالتی حکم اور کورونا ایس او پیز کی سراسر خلاف ورزی کی ،عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔