اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسہ نہ کرنے دیا تو پورا ملتان جلسہ گاہ بن جائے گا، ن لیگ کا اعلان

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ویڈیو بیان میں کہاہے کہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسہ نہ کرنے دیا تو پورا ملتان جلسہ گاہ بن جائے گا۔ملتان میں تمام ریاستی جبر اور غنڈہ گردی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ملتان جلسے کو

روکنے کیلئے ریاستی مشنری کا استعمال کیا جارہا ہے۔حکومت جو مرضی کرلے ملتان کا جلسہ ہو کر رہے گا۔عمران خان ایک بزدل حکمران ہے۔عمران خان ہمیشہ اپوزیشن کو کنٹینر اور کھانے دینے کی آفرز کرتے رہے۔آج اپوزیشن کے جلسوں سے خوفزدہ ہیں۔دیمک زدہ تبدیلی پاکستان کا آٹا اور چینی کھا گئی ہے ۔پاکستان کی معیشت کو ان حالات پہنچادیا ہے کہ عام آدمی دووقت کی روٹی سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہااسد عمر کل سکھر میں ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے لیکن وہاں کورونا چھٹی پر چلا گیا۔سکھر سے جو کورونا ڈر کر بھاگا اب وہ ملتان میں پہنچ جائے گا۔حکومت کی منافق اور جھوٹ کی کوئی حد نہیں،خود سیمینار اور جلسے کررہے ہیں۔اپوزیشن کو جلسوں کی ممانعت ہے۔ہمارے سینکڑوں کارکنوں بہالنگر،ڈی جی ،ملتان سمیت کئی شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔جیلیں،گرفتاریاں تحریک کیلئے ایندھن ثابت ہوتے ہیں۔حکومت کا کائونٹ ڈائون شروع اب ان کو گھر جانا ہوگا سامان پیک کریں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…