کراچی(این این آئی)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نومبر کے مہینے میں سردی ہونے کا 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوارکوکم سے کم درجہ حرارت 5.10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 2010 میں کراچی میں درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں سب سے کم درجہ حرارت 7.4ڈگری درجہ حرارت 1986 میں ریکارڈ ہوا تھا۔