راولپنڈی(این این آئی)فیصل اباد کی ایک طالبہ ثریا کوثر نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا فارمولہ تیار کیا ہے جن سے بلڈ سرکولیشن کے ذریعے کئی مہلک بیماریوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اس میں کینسر، ہیپٹایٹس، ایڈز، ہڈیوں کا ٹھیڑا ہونا، جوڑوں کا درد، دمہ، ہارٹ اٹیک، شوگر اور کئی او بیماریاں شامل ہیں۔ ثریا کوثر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے 20 سالہ تحقیق سے مکمل طور پر
مطمئن ہے اور دعوی کرتی ہے کہ اس کو یم ار ائی سے ثابت کر سکتی ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے 20 سال تک تحقیق کی ہے اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ زندگی کے لئے ایک مکمل بلڈ سرکولیشن، اور صاف خون کی ضرورت ہوتی ہے جس کے زریعے بیماریوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اسی بنا پر کئی مہلک بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ان کا فارمولہ مکمل ہوا ہے۔ ثریا نے کہا کہ انہوں نے فیزیکل ورزش سے مشین کی طرح طریقہ تیار کیا ہے جو قدرتی اکسیجن کی طاقت کو قائم رکھے گی اور صاف خون کے لئے ہربل کو پیش کیا ہے۔