جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

خود کو سیاسی خدا سمجھنے والے ایک پلیٹ فارم پر عمران خان کے خلاف اکٹھے ہو گئے ، وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن کو کھری کھری سنادیں 

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

سکھر( آن لائن ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر  نے کہا ہے کہ  اپوزیشن والے اپنی ذاتی تقاریب کے لئے جو ایس او پیز اختیار کرتے ہیں وہی کارکنوں کے لئے اپنائیں۔عمران خان نے اپنی سیاسی جدوجہد سے بڑے برج الٹا دئیے، خود کو سیاسی خدا سمجھنے والے ایک پلیٹ فارم پر عمران خان کے خلاف  اکٹھے ہیں،   ہفتہ کو سکھر میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی ایک صوبے کے لیڈر نہیں ہیں، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ تمام شہریوں کو برابری کے حقوق ملیں اور ملک کے تمام حصوں میں یکساں ترقی چاہتے ہیں، بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے لئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے، ہمیں صرف کراچی کے لئے کام نہیں کرنا ، ہم پورے سندھ میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ سکھر میں منفی تبدیلی دیکھی کچھ مثبت نہیں دیکھا،سندھ کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت تعاون کرے گی۔اسدعمر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا، افغانستان میں امن کی امید نظر آرہی ہے، ہمارا امن بھی افغانستان سے جڑا ہوا ہے، پاکستان افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاسی جدوجہد سے بڑے برج الٹا دئیے، خود کو سیاسی خدا سمجھنے والے ایک پلیٹ فارم پر عمران خان کے خلاف  اکٹھے ہیں، (ن) لیگ کے رہنما کہتے ہیں کہ وہ اکیلے عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال میں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ عوام کاتحفظ ہماری ترجیح ہے، کورونا سے متعلق آصف زرداری اورعوام کے لیے الگ اصول ہے، یہ عوام کو کہتے ہیں کہ جلسوں میں آئیں اور خود کورونا ٹیسٹ کی شرط پر تقریب میں آنے کا کہتے ہیں، کورونا لیڈر اور کارکن میں تفریق نہیں کرتا، اپوزیشن والے اپنی ذاتی تقاریب کیلئے جو ایس او پیز اختیار کرتے ہیں وہی کارکنوں کے لئے اپنائیں، کیا حکمران کی زندگی اہم اور عوام کی زندگی اہم نہیں ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…