اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ، ملکی معیشت کیلئے اہم خبر

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی)میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں

بتایا گیا ہے کہ جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران پاکستان میں 733.1 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 672 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں 61.1 ملین ڈالر یعنی 9 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 352.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت توانائی اور بنیادہ ڈھانچہ کے شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کا تسلسل جاری ہے اور رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران چین کی ایف ڈی آئی کا حجم 332.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2019 کیدوران چین میں پاکستان میں 64.3 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…