جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری، مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری کے معاہدے طے،پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کیلئے چین کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔لاہور میں دو چینی کمپنیوں کے مابین اشتراک کار کا معاہدہ طے ہوا۔ چینی کمپنیاں فیصل آباد میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائیں گی۔ابتدائی طور پرچینی کمپنیاں

منصوبے میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ صوبائی وزیر اسلم اقبال نے بتایا کہ مینوفیکچرنگ پلانٹ سے موبائل فون مقامی سطح پر ہی تیار ہوں گے۔انہوں نے چینی کمپنیوں کے اشتراک سے ا سمارٹ فون کے مینو فیکچرنگ پلانٹ منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)فروری2020 میں موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی۔ پالیسی سے مقامی سرمایہ کاری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ سے ملک میں تقریبا 2 لاکھ روزگار پیدا ہوں گے اور ملک عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بن سکے گا۔ عالمی مارکیٹوں میں میڈ ان پاکستان کا برانڈ بھی فروغ پائے گا۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ 3 کروڑ 40 لاکھ موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں۔ مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کے بعد پاکستان میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…