پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک،2 افراد وکیل اور پی ٹی آئی رہنما کے ڈرائیورہیں؟ وکیل کا کزن اور والدہ سے رابطہ نہ ہونے کا بھی انکشاف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا،مارے گئے مبینہ ملزمان میں سے دو افراد وکیل اور پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کے ڈرائیور ہیں۔ڈیفنس فیز 4 کے گھر کے مالک علی حسنین نے مقابلہ جعلی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ کی ساتھ اسلام آباد میں ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں سندھ ہائی کورٹ کا وکیل ہوں۔جس بنگلے پر مقابلہ ہوا اسکے عقب میں میرا

بنگلہ ہے۔گھر پر میری والدہ اور کزن موجود تھی، پڑوسی بھی عینی شاہد ہیں۔صبح چھ بجے کے قریب پولیس میرے بنگلے پر آئی، میرا ڈرائیور عباس گزشتہ پانچ برسوں سے میرا ملازم اور شریف انسان تھا۔پولیس کی جانب جعلی مقابلے میں مارے گئے دیگر افراد کو میں نہیں جانتا، ڈرائیور کو گھر سے لے جانے پر میری والدہ اور پڑوسی نے مزاحمت کی کوشش بھی کی تھی۔پولیس نے میری والدہ سے بدتمیزی بھی کی۔میرے بنگلے میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔اگر پولیس کی جانب سے فوٹیج ضائع نہ کی گئی تو تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔چھپا کی جانب سے جاری کی گئی تصویروں سے پتہ چلا کہ پولیس نے میرے ڈرائیور کو مار دیا ہے۔ گھر میں موجود گاڑی بھی میری ہے۔ میری والدہ اور کزن سے کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پہنچ کر آگے کی کارروائی کروں گا۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما لیلی پروین نے کہا کہ میرا ڈرائیور بے گناہ ہے۔ ڈرائیور کو گزشتہ رات پولیس نے گھر سے اٹھایا تھا۔ میری گاڑی کو بھی پولیس والے اپنے ساتھ لے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے گاڑی لے جانے کی سی سی ٹی وی موجود ہے۔ پولیس مقابلہ جعلی ہے، شدید تحفظات ہیں۔ایس ایس پی ساؤتھ نے موقف اپنایاکہ پولیس مقابلہ جعلی نہیں تھا، پولیس کے پاس مارے گئے تین افراد کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ پچھلے تین سالوں سے یہ گینگ لوٹ مار میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی موجودگی پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ مارے گئے ملزمان کا کال ریکارڈ موجود ہے۔ اگر کسی کو تحفظات ہیں تو قانونی راستہ اختیار کریں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…