پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

عید پر میری تین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں‘جاوید شیخ

datetime 7  جولائی  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ وہ عید کے بعد اپنی نئی فلم شروع کر رہے ہیں‘ عید پر ریلیز ہونے والی فلموں میں مصروفیات کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ہے لیکن جلد فلم کا آغاز ہوگا۔جاوید شیخ نے کہا اس سال عید پر میری تین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں‘ مجھے سب سے زیادہ خوشی ہے کہ اب ہم تیزی سے آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور جلد فلم انڈسٹری کا ماضی لوٹ آئے گا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عید پر پاکستان بھر میں چار پاکستانی فلموں کی نمائش ایک خوش آئند بات ہے جس سے فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انھوں نے کہا فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونے سے سب سے زیادہ خوش وہ لوگ ہیں جنہوں نے طویل عرصہ تک اس کی بحالی کے لیے جدوجہد کی، فلمی صنعت کے وہ لوگ مبارکباد کے حق دار ہیں جنہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کوشش کرتے رہے کہ کسی بھی طرح فلم انڈسٹری کا ماضی کا دور واپس آجائے اور آج وہ وقت آگیا ہے ہمیں یہ بات کہتے ہوئے خوشی ہوتی ہے پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بننے کے بعد لوگ سنیما کی طرف واپس آگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…