جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات، مائیک پومپیو حقیقت سامنے لے آئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مبینہ ملاقات کی بحث کو دوبارہ چھیڑ دیا کہ دونوںشاید ملے یا شاید نہیں ملے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی میڈیا نے رواں ہفتے رپورٹ دی تھی کہ دونوں رہنماؤں کی سعودی عرب کے ایک چھوٹے سے علاقے نیوم میں ملاقات ہوئی تا کہ

دیرینہ دشمنوں کے مابین تعلقات معمول پر لائے جائیں۔سعودی عرب کی جانب سے اس ملاقات کی تردید کی گئی تھی تاہم اسرائیل کی جانب سے نہیں کی گئی۔میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی اس وقت نیوم میں موجود تھے اور انہوں نے اس ملاقات میں شرکت بھی کی۔دوسری جانب 2 روز قبل امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے ایک انٹرویو میں اینکر نے مائیک پومپیو سے مطالبہ کیا کہ اپنے دورے کے موقع پر بینجمن نیتن یاہو کی محمد بن سلمان سے ملاقات کی وضاحت کر کے اس بحث کا خاتمہ کریں۔جس پر سیکریٹری اسٹیٹ نے جواب دیا کہ دیکھیں میں نے بھی اس پر خبریں دیکھی ہیں، میں ان دونوں میں سے ہر ایک کے ساتھ تھا، میں یروشلم میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کے ساتھ بھی تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، میں یہ بات ان پر چھوڑوں گا کہ اس ملاقات پر گفتگو کریں جو شاید ان کے درمیان ہوئی یا شاید نہیں ہوئی۔اینکر سوال کیا کہ کیا آپ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے سے قبل دیگر ممالک مثلاً سعودی عرب کے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے اعلانات کی توقع رکھتے ہیں؟جس کے جواب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ میں کرتا ہوں، مجھے اس طرح کے مزید اعلانات کی توقع ہے، کیا وہ آئندہ 30 روز یا 60 روز یا پھر 6 ماہ میں سامنے آتے ہیں یہ جاننا مشکل ہے لیکن سفر کا راستہ بالکل

واضح ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ 20 جنوری کو جو بائیڈن کو اختیارات سونپنے جارہے ہیں انہوں نے مائیک پومپیو کو رواں ماہ مشرق وسطیٰ بھیجا تھا کی وجہ بظاہر وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل سعودی عرب کو اسرائیل کو تسلیم کرنے والے خلیجی ممالک کی پیروی کرنے پر راضی کرنا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…