ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد کی اسٹریٹ لائٹس کا ماہانہ 10 کروڑ روپے کا بل، وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا‎‎

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں اسٹریٹ لائٹس کے بلوں کی ادائیگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کے گھپلے کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریباً 40 ہزار اسٹریٹ لائٹس

لگی ہیں جن میں سے فقط 5 سے 10 فیصد اسٹریٹ لائٹس ہی رات کے اوقات میں روشن ہوتی تھیں، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی جانب سے اسٹریٹ لائٹس کی مد میں ہر ماہ تقریباً 10 کروڑ روپے کا بل جمع کرانیکا دعویٰ کیا جاتا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں معاملے کا نوٹس لیکر انکوائری کروائی تو پتہ چلا کہ شہر کی بیشتر اسٹریٹ لائٹس کے میٹر ہی نہیں لگے ہوئے، وزیراعظم نے فوری طور پر اسٹریٹ لائٹس فعال کرنیکا حکم دیا، جس کے بعد اب 35 فیصد اسٹریٹ لائٹس کام کررہی ہیں۔ وزیراعظم نے باقی رہ جانے والی اسٹریٹ لائٹس 2 ماہ میں فعال کرنیکا حکم دیدیا، اسٹریٹ لائٹس کی مد میں 10کروڑ روپے ماہانہ بل جمع کرانے کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…