ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی 68 روپے کلو ہوگئی‎

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ نواز شریف سمیت شریف خاندان کے تمام افراد کو ان کی والدہ کے جنازے میں شرکت کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے اپوزیشن ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے جلسوں کو محدود کرے حکومت کرونا کی روک تھام کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں

نے منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر اور وفاقی وزیر اکنامک افیرزخسرو بختیار بھی موجود تھے وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت نے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دی ہے اسی طرح میاں نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد کو بھی پاکستان آنے کی اجازت ہے تاکہ وہ بھی مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرسکیں انہوں نے اپوزیشن رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ ملک میں کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر جلسوں کے پروگرام پر نظر ثانی کریں تاکہ اس موذی مرض کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے وفاقی وزیر اطلاعات نے مذید کہاکہ وفاقی کابینہ نے ملک میں ریپ کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں قانون سازی کرکے آرڈیننس لانے کی منظوری دی ہے انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر قانون کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں معصوم بچیوں اور خواتین سے بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت ترین سزائوں پر مشتمل قانون سازی کی جائے تاکہ ریپ کے ملزمان کسی صورت بھی سزا سے بچ نہ سکیں اس موقع پر وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہاکہ بیرون ملک سے چینی کی درآمد اور کرسنگ سیزن شروع ہونے کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں 10سے 12روپے تک کمی واقع ہوئی ہے اور اس میں

مذید کمی واقع ہوگی انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومتیں گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کی قیمت فوری طور پر ادا کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے اور اسی طرح مستقبل میں چینی کی قیمتوں کو متوازن رکھنے کیلئے شوگرملز سمیت دیگر سٹیک ہولڈروں کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ درآمدی چینی یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی عوام کو 68روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…