جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی دواسازکمپنی کی تیارکردہ کرونا ویکسین کے حیرت انگیز نتائج

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کی روشنی میں برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی تیارکردہ ویکسین کووِڈ19کے علاج میں 90 فی صد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ویکسین کی برطانیہ اور برازیل میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد پر

آزمائشی جانچ کی گئی ہے۔پہلے اس کی نصف خوراک لگائی گئی تھی اور اس کے بعد مریضوں کو مکمل خوراک دی گئی ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق یہ کووِڈ19 کے مریضوں کے علاج میں 90 فی صد تک موثر رہی ہے اور اس کے کوئی ضمنی اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔اس ویکسین کو دو طریقوں سے آزمایا گیا ہے۔دوسرے طریقے میں معمول افراد کو اس کی کوئی ایک ماہ تک مکمل دو خوراکیں وقفے وقفے سے دی گئیں۔اس طریقے میں یہ کرونا وائرس کے علاج میں 62 فی صد تک کارآمد رہی ہے۔ان ہر دوطرح سے جانچ کے بعد جب اجتماعی نتیجہ اخذ کیا گیا ہے تو یہ 70 فی صد تک موثر ثابت ہوئی ہے اور اس کے کوئی ضرررساں اثرات مرتب نہیں ہوئے ۔آسٹرا زینیکا کے چیف ایگزیکٹو پاسکال سوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین کی کارکردگی اور تحفظ نے اس بات کی تصدیق کردی کہ یہ کووِڈ19 کے علاج میں بہت زیادہ موثر ثابت ہوگی اور اس کے صحتِ عامہ کی اس ایمرجنسی پر فوری اثرات مرتب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…