منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

16سالہ ٹک ٹاکر کا 10کروڑ فالورزرکھنے کا منفرداعزاز

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں مقبول ترین چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 16 سالہ امریکی صارف چارلی ڈی امیلو نے 10 کروڑ فالوورز رکھنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔چارلی ڈی امیلو کے قریب ترین فالوورز رکھنے والے جو 2 افراد ہیں ان کے

محض 5 کروڑ فالوورز ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق 16 سالہ چارلی ڈی مولیو ٹک ٹاک میں حقیقی معنوں میں راج کررہی ہیں کیونکہ ان کے فالورز ول اسمتھ سے دو گنا زیادہ، دی راک سے 3 گنا زیادہ، سیلینا گومز سے 4 گنا زیادہ اور کائلی جینر سے 5 گنا زیادہ ہیں۔2018 میں لانچ ہونے والی ایپ ٹک ٹاک پر چارلی ڈی امیلو نے ویڈیوز شیئر کرنے کا آغاز مئی 2019 میں کیا تھا اور ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں اس اپلیکشن کی مقبول ترین صارف بن چکی ہیں۔مختصر وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی چارلی کا کہنا ہے کہ اچانک شہرت مل جانا بہت عجیب بھی لگتا ہے اور خوشی بھی ہوتی ہے۔ پہلے میں باہر نکلتی تھی تو کوئی مجھے نوٹس نہیں کرتا تھا لیکن اب ہر نظر میری طرف ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو یہ مجھے بالکل ہی عجیب لگتا تھا لیکن اب میں لوگوں کی اس توجہ کی عادی ہوتی جا رہی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…