سرحد پار تجارتی فہرست میں پاکستان کی بڑی چھلانگ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

22  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان نے عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولتی معاہدہ کی عمل درآمد فہرست میں قابل نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ایف بی آر کے مطابق پاکستان نے عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولتی معاہدہ کی عمل درآمد فہرست میں قابل نمایاں ترقی حاصل

کی ہے، معاہدہ پر عمل درآمد جون 2018کے 34 فیصد سے بڑھ کر نومبر 2020 میں 79 فیصد ہو گیا ہے۔عمل درآمد کی اس بہتری کے نتیجہ میں پاکستان نے سرحد پار تجارتی فہرست میں 31 درجے بہتری حاصل کی ہے جس کی بدولت پاکستان عالمی فنڈ کی سالانہ تجارتی آسانی رپورٹ 2020 میں 136 پوزیشن سے 108 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولتی معاہدہ کی عمل درآمد فہرست میں پاکستان کی قابل نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تجارتی سہولیات کی رینکنگ میں79 درجے بہتری آئی ہے، تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لارہی ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تجارتی سہولیات معاہدے میں پاکستان کی رینکنگ میں 79 درجے بہتری آئی ہے۔ پاکستان کی رینکنگ بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…