پیر‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2024 

ذیابیطس کی وہ علامات جن پر توجہ دے کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جن کی علامات بیماری سے قبل ظاہر ہوجاتے ہیں لیکن لاعلمی میں ہم انہیں اہمیت نہیں دیتے اور آنے والے وقت میں بڑا نقصان اٹھا تے ہیں۔اسی طرح ذیابیطس بھی ایک مہلک مرض ہے جس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں لیکن ہم کم علمی کی وجہ سے اس پر توجہ نہیں دیتے۔آئیے آپ کو ذیابیطس کی علامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔ پیاس اور پیشاب کی شدت میں

اضافہ جب خون میں گلوکوز کا لیول بڑھ جاتا ہے تو ہمارے گردے اسے خون میں سے کشید کرنے کی کوشش کرتے ہیںلیکن ناکام ہوتے ہیں اور اسے پیشاب میں دھکیل دیتے ہیں جس کی وجہ سے پیشاب زیادہ آنے لگ جاتا ہے۔اس کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی ہو رہی ہوتی ہے اور پیاس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ زیادہ بھوک ہمارے جسم کو انسولین کی تواتر کے ساتھ ضرورت ہوتی ہے کہ اس طرح خلیوں میں گلوکوز کی مناسب مقدار کو سٹور کیا جا سکتا ہے تا کہ بوقت ضرورت استعمال کیا جائے لیکن ذیابیطس ہونے کی صورت میں یہ عمل متاثر ہوتا ہے ۔چونکہ جسم کو طاقت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ نہیں ملتی تو اس صورت میں بھوک بڑھ جاتی ہے۔ کمزوری اور تھکاوٹ جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ خلیوں میں گلوکوز کی مطلوبہ مقدار سٹور نہ ہونے کی وجہ سے بھوک بڑھتی ہے لیکن اس کے ساتھ جسم میں کمزوری کا احساس بھی ہونے لگتا ہے اور ساتھ جسم تھکا تھکا بھی رہتا ہے۔ وزن میں تیزی سے کمی اگر جسم سے گلوکوز محفوظ ہونے کی بجائے نکلنا شروع ہوجائے ،زیادہ پیشاب کی وجہ سے جسم سے توانائی نکل رہی ہوتی ہے اور خلیے کمزور ہورہے ہوتے ہیںجو کہ تیزی سے وزن میں کمی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ مختلف حصوں کا سن ہوجانا جب خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو یہ دماغ سے بھیجے گئے جسم کے مختلف حصوں کے سگنلز روک لیتی ہے جس سے اعضاءسن ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔اکثر پاﺅں یا ہاتھ اس مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔ نظر کی کمزوری خون میں گلوکوز کی زائد مقدار کی وجہ سے آنکھوں پر بھی بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور نظر کی کمزوری کی صورت میں ذیابیطس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ زخموں کا دیر سے مندمل ہونا یونیورسٹی آف وارویک کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ذیابیطس کے مریضوں کے زخم دیر سے مندمل ہوتے ہیں جس کی وجہ سفید خلیوں کی کمزوری ہے۔ انفیکشن میں اضافہ ذیابیطس کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجاتا ہے اور جس کی وجہ سے جسم میں انفیکشن ہونے کا احتمال بڑھ جاتا ہے ۔ جلد کا خشک ہوجانا ہمارا جسم 50سے 70فیصد تک پانی پر مشتمل ہوتا ہے لیکن پیشاب کی زیادتی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور ہماری جلد خشک ہوجاتی ہے۔



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…