منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فٹ رہنا ہے توتازہ پھلوں اورسبزیوں سے بنا ’’سمودی‘‘ استعمال کریں

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک) مختلف ڈرنکس کے شوقین افراد طرح طرح کی ڈرنکس سے مزہ لیتے ہیں لیکن وہ افراد جو موٹاپے کا شکار ہیں خاص طور پر نوجوان انرجی ڈرنکس کے مقابلے’سمودی‘ جیسی ہیلتھ ڈرنک استعمال کرکے اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لاسکتے ہیں۔
سمودی بنانے کا طریقہ:
سمودی بنانا انتہائی آسان ہے اپنے من پسند پھل اورسبزیاں اچھی طرح بلینڈ کریں اورپسند ذائقے کے مطابق آپ اس میں دھنیا، پودينا، ادرک یا پھر شہد بھی شامل کر کے اسے مزید صحت بخش بنا سکتے ہیں جسے آپ 2 دن تک فرج میں بھی رکھ سکتے ہیں۔
01
مناسب غذا:
سمودی میں پروٹین اورکئی طرح کے وٹامن دیگر اہم غذائی عناصر ہوتے ہیں، جس سے آپ کا پیٹ بھی بھرجاتا ہے۔ یہ وزن میں کمی کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے،تازہ پھلوں اورسبزیوں سے بنا یہ ڈرنک آپ کو مکمل غذا فراہم کر سکتا ہے۔
02
رنگ برنگے سمودی ڈرنک:
مارکیٹ میں بھی کئی طرح کے سمودی مشروب دستیاب ہیں جوآپ گھرپرخود بھی بنا سکتے ہیں تو اپنے ذائقے کے مطابق آپ انہیں خرید بھی سکتے ہیں دوسری ڈرنکس کے مقابلے میں گھر یا دفترمیں دوپہرکے کھانے کی جگہ سمودی ڈرنک ایک اچھا متبادل ہے اورفائدے مند ہے۔
03
گرین سمودی:
سمودی میں سبزیاں جیسے کہ كھيرا، پودینہ، گوبھی اورپالک وغیرہ بھی ڈالی جاتی ہیں جبکہ سیب اور کیلے جیسے پھل بھی ملائے جا سکتے ہیں۔ خاص طورپرورزش سے پہلے اسے پینا کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔
04
فوائد:
پھلوں اورسبزیوں سے بنے مشروب سمودی میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں ان کی وجہ سے جسم میں موجود زہریلے مادے نکل جاتے ہیں اورپیٹ بھی صاف ہوتا ہے جس کا نتیجہ جلد میں نکھار اوروزن میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے جبکہ بیماریوں کے خلاف جسمانی مدافعت بھی بڑھتی ہے۔
06

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…