اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پورے آزاد جموں و کشمیر(AJ&K)میں سمسٹر بہار 2020ء کے بی ایس/بی ایڈ/ایم ایڈ/ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز کے جاری امتحانات ملتوی کردئیے ہیں یہ فیصلہ یونیورسٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں 22۔نومبر تا 6۔دسمبر تک
کورونا وائرس کی وجہ سے ممکنہ لاک ڈائون کے پیش نظر کیا گیاہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ملتوی ہونے اِن امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے بی ایڈ کورس کوڈ(6467)کے ملتوی شدہ پرچے کے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے۔یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے مطابق اب کورس کوڈ(6467)کا فائنل پرچہ 30۔نومبر بروز پیر ہوگا۔واضح رہے کہ قبل ازیں متعلقہ پرچے کی تاریخ 6۔نومبر مقرر تھی لیکن چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر یونیوسٹی نے یہ پرچہ ملتوی کیا تھا۔طلبہ کو نظر ثانی شدہ رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیں تاہم طلبہ کو پہلے سے جاری شدہ رول نمبر سلپ اس امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے ۔ اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔