لندن(نیوزڈیسک)لندن اب منشیات کی تجارت کے لئے عالمی منی لانڈرنگ سینٹر ہے، برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق یہ انکشاف ایک بین الاقوامی مسلمہ کرائم ایکسپرٹ نے کیا ہے ،انٹرنیشنل بیسٹ سیلر گوموراہ کے مصنف روبرٹو سیویانو نے کہا ہے کہ برطانوی بینکوں اور مالیاتی اداروں نے نام نہاد اپنے کسٹمر کو جانئے کے رولز نظر انداز کردیئے جو مجرموں کو روکنے کے لئے وضع کئے گئے ہیں گوموراہ سے نپولٹین کرائم آرگنائزیشن کمورا کے کاموں کاانکشاف ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اس کو اپنا مسئلہ نہیں سمجھتا کیونکہ سڑکوں پر لاشیں نہیں ملتیں، اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق روبرٹو کی وارننگ نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے خطرے کے اندازے کے بعد آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اندازہ ہے کہ ہر سال برطانوی بینکوں اور ان سے ملحقہ اداروں سے سیکڑوں ارب امریکی ڈالر کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے گزشتہ ماہ این سی اے نے وارننگ دی تھی کہ منی لانڈرنگ روکنے کے بین الاقوامی معیار حاصل کرنے کے باوجود منی لانڈرنگ کی حد برطانہ کی معیشت اور ساکھ کے لئے خطرہ ہے، منی لانڈرنگ نیٹ ورک کو دہشت گرد بھی استعمال کررہے ہیں روبرٹوسیویانو نے انڈیپنڈنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میکسیکو منشیات کی بین الاقوامی تجارت کا دل ہے اور لندن سر، جس کا سبب بینکوں سے ملنے والی آسانیاں ہیں۔ یو این آفس آف ڈرگز اینڈ کرائم کے انتونیوماریاکوسٹا کے مطابق منشیات کی سمگلنگ کرنے والی تنظیمیں یورپی اور امریکی بینکوں سے ناجائز رقم کی کھلم کھلا ری سائکلنگ کررہی ہیں مگر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیتا، بینک ناجائز رقم کا خیر مقدم کررہے ہیں کیونکہ ان کو کیش کی ضرورت ہے انہوں نے 2012 میں میکسیکو کے سنالوا ڈرگز کارٹل کے لئے منی لانڈرنگ پر ایچ ایس بی سی پر ریکارڈ جرمانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر کوئی مباحثہ نہیں ہوا، دانشوروں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا ، ڈیوڈ کیمرون نے کچھ نہیں کہا، حالانکہ یہ ان کا ملک ہے اور وہ کس طرح اس بارے میں خاموش رہ سکتے ہیں۔ روبرٹو سیویا نو نے آسٹریا کے ساتھ برطانوی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ یورپی یونین کی منی لانڈرنگ کے خلاف کوششوں کو مستقلا روک رہے ہیں اور اس وقت یہ سلسلہ جاری رکھیں گے جب تک روسیوں یا اطالویوں کے ہاتھوں کوئی مارا نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ایک وجہ یہ ہے کہ بینک سیاسی فنڈنگ کاکلیدی ذریعہ ہیں۔ان کے پاس ثبوت نہیں تاہم منی لانڈرنگ کا اچھا خاصا حصہ انتخابی مہم میں جاتا ہے۔ غیر قانونی طورپر نہیں قانونی طورپر کیونکہ ریگولیشن کی کمی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال قبل منشیات سے حاصل آمدنی آف شور لانڈر کی جاتی تھی کیونکہ ٹاپ عالمی بینک ناجائز آمدنی کے لئے اپنے دروازے کھولنے سے خوف زدہ تھے۔ مگر جیسے جرائم کی کمائی بڑھتی گئی جرائم پیشہ افراد میں اضافہ ہوتا گیا۔ مافیا نے اپنا بینک قائم کرلیا اور دوسرےبینکوں کا ان سے کوئی واسطہ نہیں۔ اخبار کے مطابق لیبر ایم پی ڈیوڈ کیمی نے روبرٹو سیویانو سے گزشتہ ہفتے ملاقات کی اور کہا ہے کہ برطانیہ کو ان کے دعوئوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے، ڈیوڈ لیمی 2016میں لندن کے میئر بننے کی کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مالیاتی سروسز انڈسٹری پر فخر ہے تاہم سستی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر خصوصی تشویش ہے کہ لندن کی پراپرٹی کی قیمتوں کو ناجائز رقم سے بڑھا وا ملا اور وہ میئر کی حیثیت سے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کو جڑ سے اکھٹا پھینکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
منشیات کے پیسے کی منی لانڈرنگ کا عالمی مرکزکون سا شہر ہے؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئل اینڈ سپیس وار
-
سوزوکی نے صارفین کیلئے نئی اسکیم لانچ کر دی
-
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
ہونڈا کمپنی نے اپنی نئی موٹر سائیکل متعارف کرا دی
-
چینی بلاگر نے سم کارڈز میں سے 16 تولے سونا نکال لیا
-
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی
-
معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کردیا گیا
-
عام تعطیلات کا اعلان، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
-
پی آئی اے کے مسافروں کیلئے خوشخبری ، کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
سعودی عرب میں پہلاروزہ کب ہوگا، ماہرین فلکیات نے بتا دیا
-
انسانیت شرما گئی، ملزم کی رات گئے تک 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
-
متنازع مواد دیکھ کر شہریوں نے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو فوراً وائرل ہوگئیں
-
ملک بھر میں بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیش گوئی
-
لیسکو کی نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نئی بلنگ پالیسی نافذ















































