پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

جنوبی ایشیا میں پراکسی وار ختم ہونی چاہئے، امریکی سفیر

datetime 6  جولائی  2015 |

پشاور (نیوزڈیسک) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے نتائج انتہائی متاثرکن ہیں‘ اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی وار کو اختتام پذیر ہوجانا چاہیے‘ اس سے قطع نظر کہ خطے میں ان جنگوں کے پیچھے کون ہے۔پاکستان کی فوج اورانتظامیہ انتہائی منظم ہیں ‘ داعش کیلئے یہاں جگہ بناناممکن نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرچرڈ اولسن نےاعتراف کیا کہ پاک فوج نے آپریشن میں متعدد کامیابیاں حاصل کرلی ہیں‘ہمارا ماننا ہے کہ اس آپریشن کے ذریعے پاکستان آرمی نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے جو کہ پاکستان کے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ افغانستان کے لیے بھی فائدے مند ہے‘ آپریشن کے نتائج انتہائی متاثر کن ہیں‘ڈرون حملوں کے سوال پر امریکی سفیر نے کہا کہ کچھ واضح وجوہات کی بنا پر اس قسم کے انسداد دہشت گردی آپریشن پر بات نہیں کرسکتے‘داعش کی موجودگی کے ایک سوال پر رچرڈ اولسن نے کہا کہ داعش کے مسئلے پر انتہائی قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں‘اس مسئلے پر پاکستانی حکام سے بات چیت کی گئی ہے تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کو اب تک یہاں داعش کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے ہیں‘ وسطی ایشیا کی ریاستوں میں داعش کو وہاں کی حکومتوں میں موجود کمزوریوں کے باعث جگہ بنانے میں مدد ملی تاہم پاکستان کے معاملے میں ایسا ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ ریاست کی انتظامیہ اور فوج انتہائی منظم ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…