اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں موٹر سائیکلز کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو پاکستان میں موٹر سائیکلز لانچ کررہی ہے، بی ایم ڈبلیو پاکستان کی موٹرسائیکل انڈسٹری خاص طور پر موٹر سائیکل چلانے والوں اور موٹرسائیکل کے شوقین افراد کی نئی نسل کے حصول میں نمایاں صلاحیتوں کو فروغ
دے رہی ہے، ہارس پاور پاکستان کے مطابق دیوان موٹرز بی ایم ڈبلیو موٹرریڈ کو پاکستان میں لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔بی ایم ڈبلیو موٹرریڈ جرمنی میں خود کار ساز کمپنی ہے، جو موٹر بائیکس کی تیاری ، مارکیٹنگ اور فروخت کا کام کرتی ہے۔ اس ڈویژن میں مختلف قسم کی موٹرسائیکلیں تیار اور فروخت کی جاتی ہیں۔