نیویارک (آن لائن) ریڈ کراس کی قدرتی آفات پر سالانہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلی ایک دہائی کے دوران آنے والی ہر پانچ میں سے چار بڑی قدرتی آفات موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آئیں۔ سن 2010 سے لے کر اب تک چار لاکھ دس ہزار افراد سیلابوں، طوفانوں اور شدید گرمی کی لہروں کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں جاری کی گئی
سالانہ ورلڈ ڈیزاسٹر رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سن 1990 کی دہائی کے بعد سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نمودار ہونے والی قدرتی آفات کی آمد میں ہر دہائی پینتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ریڈ کراس نے اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے اسی طرح نمٹا جائے، جیسے کورونا سے نمٹا جا رہا ہے کیونکہ یہ معاملہ بھی اتنا ہی سنجیدہ ہے۔